پشاور میں آئس کا فروخت کا دھندہ عروج پر 3 گرفتار

پشاور میں آئس کا فروخت کا دھندہ عروج پر 3 گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر )کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے آئس فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی آئس بر آمد کرلی۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو عوام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ شہر کے نواحی علاقوں میں آئس کا کاروبار کرنے والے منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی خاطر اپنی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں، جس کا ایس ایس پی آپریشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن شوکت خان کو فوری طور پر آئس اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جنہوں نے تھانہ انقلا ب کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشہور منشیات فروش ناصر عرف گونگٹے ولد جلا ل سکنہ موسی زئی ، رفاقت ولد نقشبند اور جلال ولد جانداد ساکنان کگہ ولہ کو گرفتار کرلیا۔جبکہ انکے قبضہ لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور آئس نشہ کے لئے استعمال کئے جانے والے حقے اور دیگر سامان بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...