چارسدہ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کیخلاف عوام اور تاجر سراپا احتجاج

چارسدہ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کیخلاف عوام اور تاجر سراپا احتجاج

چارسدہ (بیور و رپورٹ) چارسدہ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف عوام اور تاجر سراپا احتجاج ۔ فاروق اعظم چوک میں احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ پولیس کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا ۔ مظاہرین نے تیسرے روز بھی فاروق اعظم چوک میں سڑک پر با جماعت نمازیں ،سحری و افطاری کی ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، آئے روز ڈکیتی اور رہزنی کے پے در پے وارداتوں کے خلاف تاجر تنظیموں کا احتجاجی دھر نا تیسرے روز بھی دن رات جاری رہا ۔ گزشتہ روز فارو ق اعظم چوک میں نماز عصر کے بعد چارسدہ پولیس کا علامتی جنازہ بھی نکالا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تاجر رہنماؤں حکیم اللہ فوجی ، بشیر پوردل ،تاجر رہنماؤں لعل محمد لعل ، میاں رحم بادشا ہ ، ، حبیب اللہ ،اور دیگر نے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کو پولیس کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ پولیس ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر سے ملی ہوئی ہے ۔ مقررین نے گزشتہ روز غنی خان روڈ پر تاجر سے چھ لاکھ 20ہزار روپے چھننے کے واقعہ کے بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔ انہوں نے دو مہینے پہلے تاجر رہنماء حکیم اللہ فوجی کے بیٹے سے 46لاکھ 30ہزار روپے چھننے میں ملوث ڈکیت گروہ کی عدم گرفتاری اور پولیس کی طرف سے منفی ہتھکنڈوں پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ عوام چارسدہ پولیس سے بغاوت پر مجبور ہو چکے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چار روز سے فاروق اعظم چوک میں چارسدہ پولیس کے خلاف تاجروں کا دھرنا دن رات جاری ہے اور تاجر برادری فاروق اعظم چوک میں سڑک کے اوپر نہ صرف باجماعت نمازیں ادا کر رہے ہیں بلکہ سحری و افطاری بھی سڑک پر کر رہے ہیں۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...