صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا ٹیکسیشن آفیسر فرید اللہ خان کے حادثہ میں جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار

صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا ٹیکسیشن آفیسر فرید اللہ خان کے حادثہ میں جاں ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن وانٹی نارکاٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکاخیل نے ضلع بنوں میں فائرنگ کے پیش آنے والے واقعہ میں ایکسائز وٹیکسیشن آفیسر فریداللہ خان کے جاں بحق اوران کے نجی ڈرائیور کے زخمی ہونے پر اپنے گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا ہے ۔یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں صوبائی وزیر نے مذکورہ واقعہ میں جاں بحق آفیسر کے لواحقین سے گہرے دکھ اورغم کااظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔انہوں نے زخمی ہونے والے ڈرائیورکی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی جبکہ صوبائی وزیر نے پولیس کو مذکور ہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر