ہنگو میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،5ملزمان 20مشکوک گرفتار

ہنگو میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،5ملزمان 20مشکوک ...

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس کا جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اورمجرمانہ سرگرمیوں کے سدباب اورانسدادکیلئے ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن۔آپریشن کے دوران ناجائزاسلحہ رکھنے پر5افراد سمیت 20مشکوک افرادگرفتار۔زیرحراست افرادکے قبضے سے ناجائزاسلحہ ومنشیات برآمد۔ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصرکے خلاف تھانہ سٹی،دوآبہ اورٹل پولیس نے گھیراتنگ کررکھااورشہرکے چپے چپے میں جرائم پیشہ افرادکی تلاش میں برسرپیکاررہتے ہوئے تھانہ سٹی،دوآبہ،ٹل کے5مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران تھانہ سٹی،دوابہ اورٹل پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی سرکل عمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی نگرانی میں ٹارگیٹیڈ مقامات پر کاروائیوں کے دوران ناجائزاسلحہ رکھنے پر5جرائم پیشہ سمیت20مشکوک افرادکوحراست میں لیکرانکے قبضے سے مجموعی طورپر1کلاشنکوف،5پستول،2ریپیٹرز، 150مختلف بورکے کارتوس اور4چارجرز برآمدکرلیئے۔ضلعی پولیس سربراہ ہنگوآصف گوہرکے مطابق تمام سرکل افسران اورایس ایچ اوزاپنے تھانوں کے حدودمیں سرزدہونے والے جرائم خصوصامنشیات کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے اورمنشیات کا کاروبارکرنے والے افرادکے خلاف گھیرامزیدتنگ کرتے ھوئے ایسے سماج دشمن عناصرکوسختی سے کچلنے میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر