میڈیکل کالجوں میں کوٹے کی خالی نشستوں کو پر کرنے پر جواب طلب

میڈیکل کالجوں میں کوٹے کی خالی نشستوں کو پر کرنے پر جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی اورجسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواکے میڈیکل کالجوں میں کوٹے کی خالی نشستوں کو اوپن میرٹ پر پرکرنے کے لئے دائررٹ پرجائنٹ ایڈمشن کمیٹی اورپی ایم ڈی سی سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رحمان اللہ شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار گل لیلی کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار کوہاٹ میڈیکل کالج میں سیلف فنانس پربی ڈی ایس کی طالبہ ہے خیبرمیڈیکل کالج اورخیبرکالج آف ڈینٹسٹری میں مختلف کوٹوں کی اٹھارہ سیٹیں خالی ہیں اورقانون کے مطابق اگریہ سیٹیں خالی رہ جائیں تو انہیں اوپن میرٹ پرپرکیاجائے گالیکن جائنٹ ایڈمشن کمیٹی متعدددرخواستوں کے باوجود ان سیٹوں کو پرنہیں کررہی ہے لہذاان سیٹوں کو اوپن میرٹ پرپرکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل عدالت نے جائنٹ ایڈمشن کمیٹی اورپی ایم ڈی سی سے چودہ روز میں جواب مانگ لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...