ثناء اللہ جوڈیشل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی تعینات
پشاور(سٹا ف رپورٹر)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے تناظر میں ثناء اللہ ولد اکبرخان کی بحیثیت سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ / علاقہ قاضی (بی پی ایس۔ 18 ) تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انکی تعیناتی ،ان کی ڈگریوں کی تصدیق ،میڈیکل فٹنس اورچارج لینے کی تاریخ سے تصور کی جائے گی۔ اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔