حیدر خان ہوتی 25مئی کو پشاور میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے

حیدر خان ہوتی 25مئی کو پشاور میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان شمولیتی جلسہ عام مورخہ 25مئی شام 5بجے ہزار خوانی میں منعقد کر رہی ہے جس سے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر ہزار خوانی شیخ کریم جان، ڈسٹرکٹ ممبر شاہین مسلم ٹاؤن،ہدایت اللہ خان ،ڈسٹرکٹ ممبر یو سی سلمان خیل سید باچا خان ،ٹاؤن ممبر ہزار خوانی نصر امن اللہ ،ویلج کونسل ناظمین ، نوشاد خان ، اجمل خان، ایاز خان اور شفاعت خان اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیون سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر