اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو شعبہ اومیکس میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی روکنے پر جواب طلب

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو شعبہ اومیکس میں اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی روکنے پر ...

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس ارشد علی پرمشتمل دورکنی بنچ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو شعبہ اومیکس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ پربھرتی سے روکتے ہوئے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات رحمان اللہ شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار ڈاکٹرحبیب اللہ جان کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں نئے شعبہ اومیکس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کے لئے درخواست دی تھی اوردرخواست گذار نے جی نومکس میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے تاہم سلیکشن کمیٹی نے درخواست گذار کو شارٹ لسٹ نہیں کیااوربتایا گیاہے کہ اس نے متعلقہ شعبہ میں پی ا یچ ڈی نہیں کی ہے تاہم درخواست گذار کی ڈگری متعلقہ ہے لہذا کمیٹی کو درخواست گذار کی ڈگری پرغورکرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے کمیٹی کو حتمی تقرری سے روکتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اوروائس چانسلرسے جواب مانگ لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر