امریکہ میں ملازمت کرنیوالے ڈاکٹر کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات

امریکہ میں ملازمت کرنیوالے ڈاکٹر کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین چمکنی اورجسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے امریکہ میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹرکوقومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز قاضی انور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرڈاکٹرفضل حق کی رٹ پرجاری کئے اوررٹ نمٹادی انہوں نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گذارپشاورکے علاقہ تہکال کارہائشی ہے بیرون ملک ملازمت کررہا ہے اور کچھ عرصہ قبل جب وہ رخصت پرپاکستان آیاتو پشاورائرپورٹ پرایف آئی اے حکام نے اس کا شناختی کارڈ بلاک ہونے کی بناء پرپاسپورٹ ضبط کیاکہ آپ غیرملکی شہری ہیں تاہم درخواست گذار رہائشی و پیدائشی پاکستانی ہے اوراس حوالے سے متعلقہ حکام کو تمام دستاویزات بھی پیش کرچکاہوں اس موقع پر نادراکالیگل افسر عدالت میں پیش ہوا اوربتایاکہ ڈسٹرکٹ لیزان کمیٹی نے اس کاپاسپورٹ کلیئرقرار دیاہے اورکاغذات کلیئرہیں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیاکہ نادراشہری کاکارڈ جاری کرے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...