ڈیرہ میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،16گرفتار

ڈیرہ میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،16گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کا خفیہ اطلاع پر حاجی مورا کے علاقے میں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی قیادت میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، ،سولہ ملزمان سے سات پستول ،چھ شارٹ گن ،تین رائفل اور سینکڑوں کارتوس برآمد ،الگ الگ مقدما درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی قیادت میں ڈیرہ پولیس نے تھانہ گومل یونیورسٹی کے علاقہ حاجی مورا میں صبح سویرے چار بجے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا آپریشن میں ایس پی رولر سلیم ریاض ،ایس پی صدر حسن افضل کے علاوہ تین ڈی ایس پیز ،افتخار علی شاہ ،سرداد خان اور اشرف خان کے علاوہ صدر ،ڈیرہ ٹاؤن ،کینٹ ،گومل یونیورسٹی ،پروآاور سی ٹی ڈی کے علاوہ کیو آر ایف ،آرآر ایف اور بی ڈی یو نے حصہ لیا آپریشن میں 130پولیس اہلکاروں حصہ لیا جبکہ آپریشن میں پولیس کی بیس گاڑیوں اور ایک اے پی سی بھی شریک تھی اس موقع پر پولیس نے چھ سو مکانات کو چیک کیا اس موقع پر تیس مشکوک افراد کوبھی گرفتار کیا گیا جن میں سے سولہ ملزمان سے سات پستول ،چھ شارٹ گن ،تین رائفل اور 159کارتوس برآمد کرلیئے ،پولیس نے اس حوالے سے الگ الگ مقدمات بھی درج کرلیئے ہیں پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے الگ مقام پر منتقل کردیا ہے ،ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ کالعدم تنظیموں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری رہے گا اور کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ۔