خیبر پختونخوا کی صنعتوں کو کم پریشر گیس سپلائی کرنے کیخلاف رٹ پر گیس فراہمی کے احکامات

خیبر پختونخوا کی صنعتوں کو کم پریشر گیس سپلائی کرنے کیخلاف رٹ پر گیس فراہمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے خیبرپختونخواکی صنعتوں کو کم پریشرگیس سپلائی کرنے کے خلاف دائررٹ منظورکرتے ہوئے محکمہ گیس کو صنعتوں کو مکمل گیس فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات سیف ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے قاضی غلام دستگیرایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ سیف ٹیکسٹائل ملز کی خیبر پختونخوامیں مختلف مقامات پر ٹیکسٹائل ملزہیں اورآئین کے آرٹیکل158 کے تحت واضح ہے کہ جس مقام پرگیس پیداہوتی ہوپہلے وہاں کی ضرورت پوری کی جائے گی اوراس حوالے ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ مختلف فیصلوں میں بھی قرار دے چکی ہے تاہم درخواست گذار کے کارخانوں کو ایس این جی پی ایل جو گیس فراہم کرتی ہے اس کاپریشر کم ہے اورجب بجلی جاتی ہے تواس کے لئے ہیوی جنریٹراستعمال کئے جاتے ہیں جس کے باعث پریشرمزید کم ہوجاتاہے جبکہ اس حوالے سے متعدد درخواستیں بھی محکمے کو دی گئیں تاہم گیس صوبے کے کارخانوں کو دینے کی بجائے دیگرصوبوں کو گیس دی جاتی ہے اوراس طرح آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں لہذاپہلے صوبے کی گیس کو پورا کیاجائے اورپھراضافی گیس دیگرصوبوں کو فراہم کی جائے اس موقع پر ایس این جی پی ایل کے نمائندے نے عدالت کوبتایاکہ صوبے کی ضروری پوری کی جاتی ہے جبکہ گیس پریشرکم ہے عدالت عالیہ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پررٹ منظورکرتے ہوئے صوبہ بھر کے کارخانوں کو ضرورت کے مطابق گیس فراہم کرنے اورپوراپریشر دینے کے احکامات جاری کردئیے ۔