حلال فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کیخلاف رٹ پر جواب طلب

حلال فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کیخلاف رٹ پر جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے ہلال فوڈ اتھارٹی میں بھرتیوں کے خلاف دائررٹ پراسسٹنٹ ڈائریکٹرسمیت تین پوسٹوں پر بھرتی کاعمل روکتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز تیمورحیدرایڈوکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست گذار راحت اللہ ہنزلہ کی رٹ پرجاری کئے ا س موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار نے ہلال فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٗ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورانٹرنل آڈیٹرکی پوسٹوں کے لئے درخواست دی تھی تاہم جن افراد کو لیاجارہا ہے بھرتی کے عمل میں مجوزہ قوانین پرعملدرآمدنہیں کیاجارہا ہے اورمن پسندافراد کو بھرتی کیاجارہا ہے جبکہ درخواست گذارتمام مطلوبہ کوائف اورمیرٹ پرپورااترتاہے اوردرخواست گذار کو میرٹ پربھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت نے رٹ سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے ان پوسٹوں پربھرتی کاعمل روکتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...