پاپوشنگر پولیس علاقے میں والے جرائم کو روکنے میں ناکام ہوگئی

پاپوشنگر پولیس علاقے میں والے جرائم کو روکنے میں ناکام ہوگئی

کراچی (کرائم رپورٹر)پاپوشنگر پولیس علاقے میں ہونے والے جرائم کو روکنے میں ناکام ہوگئی صرافہ بازار میں جیولری کی دکان سے نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سونا لے اڑے پولیس غفلت کی نیند سوتی رہی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ماہ صیام میں بھی تالہ توڑ گروپ کو لگام نہ دی جاسکی،پاپوشنگر میں تالا توڑ ہو یا لوٹ مار سارے لٹیرے ہیں پولیس کی پہنچ سے باہر،،پاپوشنگر صرافہ بازار میں جیولر کی دکان کا نامعلوم ملزمان صفایا کرکے فرار ہو گئے،پاپوش جیولرز ایسو سی ایشن کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے، جبکہ پولیس لوٹ مار میں مصروف رہتی ہے۔دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ پاپوش پولیس بے خبر ہے نہ تو بازار میں سیکورٹی کا کوئی بہتر انتظام موجود اور نہ ہی پولیس پیٹرولنگ کرتی ہے ۔پاپوشنگر میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی واردتوں پر پولیس قابو پانے میں ناکام ہے تو وہی ہولیس مکینوں کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر