شریف خاندان کو جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فیصل واوڈا

شریف خاندان کو جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، فیصل واوڈا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو جلد جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، باپ بیٹے کو نہیں پہچان رہا یہ قیامت کی نشانی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی علی الصبح کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہاکہ نواز شریف کے بیٹے کے پاس کم عمر میں اربوں روپے کیسے آئے؟ تین بار وزیراعظم بننے والا مخالف طاقتوں کے بیانات کو تقویت دے رہا ہے، نوازشریف کو سزا ہوگی اور وہ جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ احد چیمہ جیسی غیر قانونی تعیناتیاں سب کے سامنے ہیں، ایون فیلڈ پراپرٹی جب خریدی گئی اس وقت حسین نواز برطانوی شہری نہیں تھے، حسین نواز کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے کیوں پاکستان نہیں بلایا جارہا؟۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اربوں روپے پاکستان سے کمائے، شریف خاندان سیاست کو کاروبار سمجھتا ہے، انہوں نے ملک کو لوٹ کر اپنی دولت بنائی، اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے۔فیصل واوڈانے کہاکہ شریف خاندان کو جلد جیل جاتے ہوئے دیکھ رہاہوں، صورت حال اس نہج پر پہنچ چکی باپ اور بیٹا ایک دوسرے سے لاتعلق ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو اس حال پر پہنچا دیا ہے کہ ملک اب قرضوں پر چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ موجود ہیں، عام انتخابات میں سب سامنے آجائے گا، لوگ کرپٹ حکمران کو مسترد کردیں، جو بار بار باریاں لیتے ہیں اور اپنی تجوریاں بھرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...