الخدمت کے تحت مختلف مقامات پر مستحقین کیلئے افطارکا اہتما م

الخدمت کے تحت مختلف مقامات پر مستحقین کیلئے افطارکا اہتما م

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے تحت روایات کے مطابق مختلف مقامات پر مستحقین ومسافروں کیلئے روزانہ کی بنیادپر افطارکا اہتما م کیا جا رہا ہے ۔رمضان کے آغاز سے ہی کورنگی ،لانڈھی ،،گلستان جوہر،،گلشن معمار،تیسر ٹاؤن ،طارق روڈاورنگی ٹاؤن اور ضلع جنوبی کے مختلف مقامات پر افطار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔جہاں سیکڑوں مسافرو مستحقین روزہ افطار کرتے ہیں ۔جماعت اسلا می کے رہنما اور یوسی ناظم جنید مکاتی نے ناہید اسٹور بہادرآباد کے سامنے الخدمت کے عوامی افطار کا جائزہ لیا اوربہترین انتظامات پر منتظمین کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ الخدمت ہرسال مسافروں اور مستحقین کیلئے افطار کا اہتما م کر تی ہے جس کا مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت زندگی کے مختلف شعبہ جات میں کام کر ہی ہے ،اہل خیر کو چاہیے کہ وہ نیکی کے کاموں میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...