حافظ نعیم الرحمن کی سبیکا شیخ کی نمازِ جنازہ میں شر کت

حافظ نعیم الرحمن کی سبیکا شیخ کی نمازِ جنازہ میں شر کت

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے امریکہ میں فائرنگ کا شکار پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی حکیم سعید گراؤنڈ میں ہونے والی نماز جنازہ میں شر کت کی ۔ ان کے ساتھ امیر ضلع شر قی یونس بارائی اور امیر زون خضر باقی اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی ۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے سبیکا شیخ کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت بھی کی اور مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر