قتل کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی توسیع

قتل کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5روز کی توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈکیتی مزاحمت نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع کردی۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پولیس نے ڈکیتی مزاحمت پر دانیال نامی نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم عبدالمالک کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی مزید توسیع کردی۔۔دوسری جانب عدالت میں تفتیشی افسر نے ملزم کے شناخت کے شناخت پریڈ کے لئے درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔۔واضح رہے کہ ملزم نیاپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موبائل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر 20 سال نوجوان دانیال کو قتل کردیا تھا۔۔ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ اورنگی میں درج تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر