صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کی کمرشل بلڈنگ میں آتشزدگی

صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کی کمرشل بلڈنگ میں آتشزدگی

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر الیکٹرونکس مارکیٹ کی کمرشل بلڈنگ میں آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے الیکٹرونکس مارکیٹ کی کمرشل بلڈنگ کی گراونڈ فلور میں قائم بجلی کے میٹرو میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ ڈک کے ذریعے چھٹی منزل تک پہنچ گئی دکانداروں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی فائر بریگیڈ کی ایک اسنارکل اور سات فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا فائر بریگیڈ کے مطابق آگ چھٹی منزل پر چوکیدار کے کمرے اور جنریٹر میں لگ گئی جسے فوری طور پر بھجادیا گیا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر