محمد صدیق میمن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

محمد صدیق میمن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن اور دیگر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہ ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق سیکریٹری سندھ ، سابق ایڈیشنل سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن عبدالقادر میمن اور دیگر ملزمان کے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، سابق سیکڑیٹری محمد صدیق میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، ملزمان کے وکلا نے درخواست پر دلائل مکمل کرلیے ۔ ملزم محمد سہاگ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کا 6 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔دوران سماعت نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد ملے ہے ملزمان۔ضمانت کہ حق دار نہیں درخواستیں مسترد کی جائیں , دوران سماعت کمرہ عدالت سے ملزمان اچانک سے باہر چلے گئے ۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے یوئے کہا کہ ملزماان کہاں گئے یہ کیا ہو رہا ہے تمام۔ملزمان کچھ دیر میں عدالت میں پیش ہو ورنہ ضمانت مسنوخ کردے گے ۔عدالت نے وقفے کہ سماعت شروع کی اور درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہو سماعت ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...