عوام کو دھوکہ دینے کا جرم ثابت 2 مجرموں کو 7سال قید کی سزا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے گوٹھ آباد اسکیم کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے کا جرم ثابت 2 مجرموں کو 7،7 سال قید اور 2 کروڑ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی۔بدھ کو احتساب عدالت میں گوٹھ آباد اسکیم کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد مجرموں ہارون پنجوانی اور علیم الدین کو 7،7 سال قید کی سزا سنائی جبکہ عدالت نے دونوں مجرموں کو 2 ،2 کروڑ روپے جرمانہ کی رقم بھی ادا کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ مجرموں پر ضلع غربی کی قیمتی زمین پر گوٹھ آباد اسکیم آباد کرنے کے نام پر عوام کو دھوکا دینے کا الزام تھا۔ریفرنس میں ایک ملزم اسد عباسی کو اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے۔