سلک بینک کا جوبلی انشورنس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سلک بینک کا جوبلی انشورنس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی (پ ر) سلک بینک لمیٹڈ ، جو کہ کنزیومر فنانس کے اہم کرداروں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ کریڈٹ کارڈز اور پرسنل لونزمیں بھی کافی حد تک مارکیٹ شیئر کا حامل ہے، نے جوبلی انشورنس کے ساتھ ایک اسٹریٹیجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اب سلک بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز، سلک بینک شاپ اسمارٹ انسٹالمنٹ پلان کے ذریعے خریداری پر " پرچیز، ٹریول اور موٹر بائک کے پروٹیکشن" کے حوالے سے انشورنس پالیسیز حاصل کرسکتے ہیں ۔دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب کراچی میں سلک بینک ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر شاہرم رضا بختیاری ( گروپ ہیڈ، ریٹیل بینکنگ ۔ سلک بینک) اور اظفر ارشد ( ہیڈ، برانچ ڈیولپمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن، جوبلی جنرل انشورنس) نے معاہدے پر دستخط کئے نیز اس تقریب میں دونوں اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر