ہمیں الگ صوبہ بنانے کی جانب نہ دھکیلا جائے،فاروق ستار

ہمیں الگ صوبہ بنانے کی جانب نہ دھکیلا جائے،فاروق ستار

اسلام آباد(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے مہاجروں نے پاکستان بنایا اب ان کو الگ صوبہ بنانے کی طرف نہ دھکیلا جائے، پیپلز پارٹی میں جاگیرداروں کے ٹولے نے پاکستان بنانے کی مخالفت کی تھی، جنوبی سندھ صوبے کا بیج بپیپلز پارٹی نے بویا اور اس کی آبیاری نفرت اور حقارت کے پانی سے کی یہاں تک کہ وہ بیج ایک تن آور درخت بن گیا ہے، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم کر کے دکھانا پیپلز پارٹی کی سازش ہے تاکہ وزیر اعلیٰ سندھ شہری سندھ سے نہ بن سکے، وزیر اعلیٰ سند ھ مہاجر مخالف بیان پر اگلے48گھنٹے میں معافی مانگیں۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے اندر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جس طرح پاکستان بنانیوالوں اور ان کی اولادوں یعنی مہاجروں کی دل آزاری کی ہے ان کی اس نفرت انگیز اور تعصب سے بھری تقریر کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ اگر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کے بیان پر اگلے48گھنٹے میں معافی نہ مانگی گئی تو ہم ہفتہ تو رات تراویح کی نماز کے بعد لیاقت آباد میں شدشد احتجاج کریں گے جس ایک تحریک کو جنم دے گی اور یہ تحریک آئندہ انتخابات میں ریفرنڈم ثابت ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...