ٹیکنالوجی کے شعبہ میں نمایاں کام کیا،2025ء تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں شامل ہوں گے :وزیر داخلہ

ٹیکنالوجی کے شعبہ میں نمایاں کام کیا،2025ء تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ڈوبتی معیشت و سہارا دے کر ملکی سمت درست کی‘ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا‘ روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے‘ 2025 تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں ہوں گے‘ ترقی کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔ ای ایم ای کالج میں روبوٹکس اور آٹو میشن تحقیقی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ10ہزار میگا واٹ بجلی چار سال میں نظام میں شامل کی۔ ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر ملکی سمت درست کی۔ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن بحال کیا۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی حکومت نے نمایاں کام کیا۔ موٹر ویز سمیت سڑکوں کا جال بچھایا روابط بڑھنے سے تجارت اور روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔ وژن 2025 پاکستان کا روڈ مپ ہے وژن 2025 سے پاکستان جلد پہلی 25معیشتوں میں شامل ہوجائے گا ایک وقت تھا میزائل اور ٹیکنک دفاع کی ضمانت تھے۔ آج میزائل اور ٹینک قوموں کیلئے بوجھ ہیں۔ میزائل رکھ کر سوویت یونین خود کو بکھرنے سے نہیں بچا سکا ۔ لگن اورتوانائی ہو تو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمیں سوچ کی نئی جہتیں دریافت کرنی ہوں گی۔ 2025 تک دنیا کی بڑھتی معیشتوں میں ہوں گے جب انسان کا کوئی مشن ہو تو آرام اچھا نہیں لگتا۔ ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ کچھ آرام کرلیں مگرملکی ترقی ٹی ٹونٹی میچ نہیں یہ ٹیسٹ میچ کی طرح ہے اس لئے ترقی کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔
وزیر داخلہ