پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں خفیہ راز،نشاندہی پر بوکھلاجاتے ہیں:دانیال عزیز

پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں خفیہ راز،نشاندہی پر بوکھلاجاتے ہیں:دانیال عزیز

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے‘ ان کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے اور جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں‘پی ٹی آئی میں لڑائیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور یہ کوئی تنظیم نہیں ادھر ادھر سے لوٹے جمع کر کے خلا پر نہیں ہو سکتا‘نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا‘ ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے ‘وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا بتنگڑ بنائیں۔ وہ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کے ساتھ پیش آئے معاملے پر کہا کہ نعیم الحق کا رویہ پری پلانڈ تھا۔ ایسی کوئی بات ہی نہیں تھی کہ نعیم الحق ہاتھ اٹھاتے وہ چاہتے تھے میں کوئی جواب دوں اور یہ اس کا بتنگڑ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مکمل طور پر بوکھلا چکے ہیں ان کا 100 دن کا پلان پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کا ہے۔ ان کے ایجنڈے میں ایک خفیہ راز ہے اور جب میں نشاندہی کرتا ہوں تو یہ بوکھلا جاتے ہیں۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر لڑائیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور یہ کوئی تنظیم نہیں ادھر ادھر سے لوٹے جمع کر کے خلا پر نہیں ہو سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاہی پھینکنا، جوتے مارنا، احسن اقبال کو گولی لگی یہ ایک کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے اور یہ ایک سوچ ہے جس کے پیچھے ان کی ناکامیوں کی بوکھلاہٹ ہے۔

دانیال عزیز

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر