پی ٹی آئی میں اختلافات کی شدت،شاہ محمود کی صدارت اجلاس،جہانگیر ترین کی عدم شرکت
اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے بڑوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ‘تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اسد عمراور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کل کی ناراضی کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں اسلام آباد سے امیدواروں کے انٹرویوکئے جارہے ہیں،اجلاس میں اسد عمر اور نعیم الحق شریک ہیں جبکہ جہانگیر ترین پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مداخلت کرنی پڑی اور دونوں رہنماؤ ں کو اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی۔
پی ٹی آئی