ہائی کورٹ میں والدین کی جانب سے اپیل دائر

ہائی کورٹ میں والدین کی جانب سے اپیل دائر

لاہور (پ ر)Parents Awareness Society (PAS)کی جانب سے انٹری ٹیسٹ میں بد عنوانی پر بلیک لسٹڈ اکیڈمی مافیا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ والدین کی جانب سے طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جانے والیParents Awareness Society (PAS) نے انٹری ٹیسٹ میں بد عنوانیوں پر KIPSاور STAR اکیڈیمیز کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ سوسائٹی کی جانب سے تمام والدین جن کے بچے انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر رہے ہیں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اپنے بچوں کو کسی بھی بلیک لسٹڈاکیڈمی میں داخل کروانے سے گریز کریں کیونکہ لاہور ہائی کورٹ میں ایسی اکیڈیمیز میں پڑھنے والے طلبہ کے بارے میں اپیل کی گئی ہے کہ ان کا کسی بھی میڈیکل کالج اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ روک دیا جائے ۔ علاوہ ازیں عدالت سے رجوع کرنے کے مقاصدمیں ان اکیڈیمیز کے خلاف انکوائری مکمل کروانا،UHS کے ملوث افراد کے خلاف ایکشن لینا اوربلیک لسٹڈ اکیڈیمیز میں اس پٹیشن کے فیصلہ آنے تک داخلوں کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...