عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارم میں امیدواروں سے اہم معلومات کے کالم غائب
اسلام آباد(صباح نیوز)عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارمز کی چھپائی مکمل کر کے چاروں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں پہنچا دیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے عام انتخابات کیلئے نامزدگی فارم سے قرضوں، مقدمات، دہری شہریت، 3 سالہ ٹیکس کی معلومات، تعلیم، پیشہ اور ڈیفالٹر کے کالم غائب کر دیئے گئے، نامزدگی فارم میں امیدوار صرف آرٹیکل 62، 63پر پورا اترنے کا ڈیکلریشن دے گا۔ امیدوار ختم نبوت پر ایمان رکھنے کا حلف نامہ نامزدگی فارم میں دے گا۔آئندہ الیکشن کے نامزدگی فارم سے امیدوار کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی غائب کر دی گئیں، غیرملکی دوروں کی تفصیلات غائب ہونے سے امیدوار اقامہ ظاہر نہیں کریں گے،پہلی بار نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے بجائے ارکان پارلیمنٹ نے تیار کرایا۔
انتخابی نامزدگی فارم