ایرانی قوم اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرے: امریکی وزیر خارجہ

ایرانی قوم اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرے: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق بھی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارکہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو مطالبات کیے ہیں وہ مشکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

توقع ہے کہ تہران کے بارے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لیے متحد کرسکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر