ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 مئی24   جمعرات۔ذہنی و تخلیقی صلاحیتیں ابھر سکیں گی۔ نئے قابل عمل خیالات پر عملی جامہ پہنانے سے آپ کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ انعامی اسکیموں میں حصہ لینے سے فوائد‘ حکام یا با اثر لوگوں سے فوائد ملیں گے۔

برج ثور

 مئی24    جمعرات۔کوئی نیا کام‘ سرمایہ کاری‘ تعمیرات کی ابتداء‘ گھریلو تزئین‘ آرائش کرنی نیک ثابت ہوگی۔ آپ اعلیٰ دماغی قوتوں کے اور صاحب رائے ہوتے ہوئے دوسروں کے لئے فیض رسانی کا باعث بنیں گے۔

برج جوزا

 مئی24   جمعرات۔اپنے جذبات پر قابو رکھیں تو بہتر ہوگا ۔بات چیت سے آپ کاروباری امور میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔ سفر میں احتیاط کی ضرورت ہوگی۔ دوسرے افراد کے تعاون سے کاروبار بہتر بنا سکیں گے۔

برج سرطان

 مئی24  جمعرات۔آپ اپنی ذہانت سے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ روپے پیسے کے معاملات میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ آپ اپنی صحت جسمانی کے لئے محتاط رویہ اختیار کریں۔

برج اسد

 مئی24   جمعرات۔عزیز و اقارب کا تعاون اور ہمدردی حاصل کر سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ رومانس میں کامیابی کا امکان ہے۔

برج سنبلہ

 مئی24  جمعرات۔خریداری کے دوران محتاط رہیں۔ فضول خرچی سے بچیں۔ بچوں کے تعلیمی امور پر خاص توجہ دیں۔ گھریلو امور سر انجام دیتے وقت شریک حیات سے مشورہ ضرور کر لیا کریں۔

برج میزان

 مئی24   جمعرات۔ملازمت یا کاروبار میں مصروفیت زیادہ رہے گی۔ بے روزگار افراد کو ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ مشترکہ سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ شریک حیات کا تعاون اور ہمدردی حاصل رہیگی۔

برج عقرب

 مئی24   جمعرات۔تعلیمی امور میں ترقی کاعنصر غالب رہے گا۔ گھریلو امور میں آپ کی مصروفیات بڑھیں گی۔ رومانس کے سلسلے میں کوئی خوشخبری سن سکیں گے۔ کئی اہم مسائل کو حل کر سکیں گے۔

برج قوس

 مئی24  جمعرات۔خرید و فروخت کے اہم معاملات طے کرنے کے لئے آپ کو ہر ممکن طریقے سے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ذرا سی غفلت سے نقصان کا اندیشہ ہے۔ رومانس میں خوشگوار لمحات آئیں گے۔

برج جدی

 مئی24   جمعرات۔عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہو سکیں گے۔ کام میں زیادتی کا رجحان رہے گا۔ طالب علم تعلیمی امور میں مصرف رہیں گے۔ کسی نئے دوست کے توسط سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

برج دلو

 مئی24   جمعرات۔بہت اچھا دن گزار سکیں گے اچانک کوئی خوشی حاصل ہو سکے گی۔ کئی امور آپ کی مرضی کے مطابق طے ہو سکیں گے۔ اس دن گھریلو خریداری بھی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیات میں اضافہ ہوگا۔

برج حوت

 مئی24   جمعرات۔مہمانوں کی خاطر تواضح کے مواقع ملیں گے۔ آپ کی فضول خرچی آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ گھریلو امور کے سلسلے میں محتاط رہیں۔ غیر ضروری اخراجات سے پرہیز کریں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم