ن لیگ کو ایک اور جھٹکا، بھکر سے تین ممبران اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

ن لیگ کو ایک اور جھٹکا، بھکر سے تین ممبران اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

بھکر،راجن پور(نامہ نگار،ڈسٹر کٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بڑا جھٹکا ،بھکر سے تین ممبران اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ،تفصیل کے مطابق تحریک انصاف نے بھکر میں بھی ن لیگ کی تین اہم وکٹیں گرادی ہیں بھکر سے مقامی دھڑے عوامی خدمت محاذ سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی ،پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،ایم پی اے ایز عامر عنایت خان شاہانی اور ملک غضنفر عباس چھینہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے جس کا اعلان انہوں نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات میں کیا پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) ،سابق سینٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ کے کزن ہیں اور وہ 30سال سے زائد عرصہ سے مسلم لیگ کے ساتھ شامل رہے 2002کا الیکشن انہوں نے چوہدری شجاعت کے خلاف بھکر سے لڑا ،2008ء کے الیکشن میں آزاد امیدوار رشید اکبر خان نوانی سے شکست کھائی جبکہ 2013ء کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی طرف سے ان کے مد مقابل امیدوار رشید اکبر خان نوانی کو ٹکٹ دیا گیا تاہم وہ بعد ازاں جعلی ڈگری کیس میں سزا پانے کے بعد الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے اور ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ نے بعد ازاں بھکر کے مقامی دھڑے عوامی خدمت محاذ کے پلیٹ فارم سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوکر دوبارہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے مسلم لیگ(ن) نے پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ کے عہدے سے بھی نوازا ان کا گھرانہ پرانا مسلم لیگی ہے جبکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی جوکہ تحصیل بھکر سے منتخب ہوئے تھے انہوں نے بھی آزاد حیثیت میں عوامی خدمت محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوکر بعد ازاں مسلم لیگ(ن ) میں شامل ہوئے شاہانی خاندان بھی اہم سیاسی خاندان ہے اور عامر عنایت شاہانی کے والد نائب ضلع ناظم رہ چکے ہیں جبکہ ان کے کزن نعیم اللہ خان شاہانی ایم پی اے اور وزیر رہ چکے ہیں تحصیل منکیرہ سے منتخب ہونے والے ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ جوکہ قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر چار الیکشن لڑ چکے تھے جن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مد مقابل امیدوار سعید اکبر خان نوانی 3 مرتبہ جبکہ ایک بار حفیظ اللہ خان نوانی مرحوم کامیاب قرار پائے 2013ء کے الیکشن میں جماعت کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور سعید اکبر نوانی کی نااہلیت کے باعث ان کے بھتیجے احمد نواز خان نوانی جوکہ اس وقت ضلع چےئرمین بھی ہیں کو شکست دے کر منتخب ہوئے اور اپنے گروپ عوامی خدمت محاذ کے ممبران اسمبلی سمیت مسلم لیگ(ن) جوائن کرلی اور اب مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر آج پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں ۔دریں اثنا سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی مرحوم سردار امان اللہ خان دریشک کے فرزند اور سابق ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی جنو بی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر اُنہوں نے عمران خان سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران بیرسٹر علی رضا خان دریشک بھی موجود تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...