احتساب عدالت میں ایون فیلڈ نیب ریفرنس کی سماعت ، مریم نواز نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ نیب ریفرنس کی سماعت ، مریم نواز نے بیان ریکارڈ ...
احتساب عدالت میں ایون فیلڈ نیب ریفرنس کی سماعت ، مریم نواز نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ نیب ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنا بیان ریکارڈ کرارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف نیب کے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ بدھ کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اپنا بیان مکمل کیا گیا جبکہ آج ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنا بیان ریکارڈ کرارہی ہیں۔ مریم نواز کا بیان مکمل ہونے کے بعد ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد