ملائکہ رضا این اے 54 سے الیکشن میں حصہ لیں گی

ملائکہ رضا این اے 54 سے الیکشن میں حصہ لیں گی
ملائکہ رضا این اے 54 سے الیکشن میں حصہ لیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (طاہر منیر طاہر ) پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف ورکر ملائکہ رضا نے حلقہ این اے 54اسلام آباد سے خواتین کی محضوص نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے درخواست دائر کی ہے ۔

اس سلسلہ میں ملائکہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ صلاح مشورہ کے ساتھ عملی طور پر سیاست میں حصہ لینے اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملائکہ رضا نے بتایا کہ ان کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اس نشست کے لئے ہر طرح سے اہل ہیں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا یہ الیکشن وہ ضرور جیت جائیں گی ۔ ملائکہ رضا کے سپورٹرز نے انہیں اپنی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔

مزید : عرب دنیا