امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے پاکستانی قونصل جنرل نے اہم اعلان کردیا

امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے پاکستانی قونصل جنرل نے اہم ...
امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے پاکستانی قونصل جنرل نے اہم اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ہیوسٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ڈاکٹر عافیہ سے ٹیکساس جیل میں ملاقات کی جو کہ 2 گھنٹے تک جاری رہی جب کہ عائشہ فاروقی کی 14 ماہ میں ڈاکٹر عافیہ سے چوتھی ملاقات ہے۔ اس موقع پر عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں اور وہ خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔