نگران وزیراعظم کون ہو گا،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات آج ہو گی

نگران وزیراعظم کون ہو گا،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات آج ہو گی
نگران وزیراعظم کون ہو گا،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات آج ہو گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم کے تقرر کےلئے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات آج ہو گی ، جس میں نگراں وزیراعظم سے متعلق حکومتی و اپوزیشن کے ناموں پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کےلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آج پھر ملاقات کریں گے جس میں وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف ایک نام پر متفق ہونے کی آخری کوشش کریں گے،اگر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد