عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چور ہیں، نعیم الحق کو چیلنج کرتاہوں کہ مجھے غلط ثابت کرے،یہ شخص کبھی کونسلر بھی نہیں بنے گا،دانیال عزیز

عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چور ہیں، نعیم الحق کو چیلنج کرتاہوں کہ ...
عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چور ہیں، نعیم الحق کو چیلنج کرتاہوں کہ مجھے غلط ثابت کرے،یہ شخص کبھی کونسلر بھی نہیں بنے گا،دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ مجھے 100کے ایجنڈے کا جواب نہیں آیا اورپی ٹی آئی والے ہاتھا پائی پر اتر آئے،یہ کس قسم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں؟ نعیم الحق کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کرے،یہ شخص کبھی کونسلر بھی نہیں بنے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چور ہے ،جہانگیر ترین نے مالی اور باورچی کے ذریعے کروڑوں روپے کا کاروبارکیا،انہوں نے ایس ای سی پی کو کروڑوں روپے واپس کیے،یہاں تک کہ انہوں نے انسائیڈر ٹریڈنگ کا اقرار کیا،عمران خان اور جہانگیر ترین نے لکھ کردیاہے کہ انھوں نے پیسے چوری کیے،عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا،انھوں نے چوری کے پیسے واپس کیے اورعدالت کو لکھ کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین سرٹیفائیڈ چور ہیں ، عمران خان ایک دن بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے اورعدالت نے رہا کردیا،عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کے لیے ضمانت دی گئی ، ہم کس کو درخواست دیں؟ انھوں نے پولیس والوں کو مارا3سال مفروررہے کس نے پوچھا؟کون ان کے اندر بول رہاہے ؟ کون انہیں تھپکیاں دیتاہے؟انھوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا ان کوقوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کی کہ نعیم الحق نے آپ پر ہاتھ اٹھایا آپ کارروائی کریں گے ؟ درخواست دیں گے؟جواب میں
دانیا ل عزیز کہنا تھا کہ میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں ،میں نے جو لفظ استعمال کیاوہ یہ تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چور ہے،پی ٹی آئی والے معافی مانگنے کے بجائے الٹاکہہ رہے ہیں میرے لفظوں سے ایساہو،، مجھے100دن کے ایجنڈے کا جواب نہیں آیا اور وہ ہاتھا پائی پر اتر آئے،،یہ کس قسم کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں؟ نعیم الحق کو چیلنج کرتاہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کرے،یہ شخص کبھی کونسلر بھی نہیں بنے گا۔