توہین عدالت کیس ، لاہور ہائیکورٹ کا احسن اقبال کو 30 مئی کو پیش ہونے کا حکم

توہین عدالت کیس ، لاہور ہائیکورٹ کا احسن اقبال کو 30 مئی کو پیش ہونے کا حکم
توہین عدالت کیس ، لاہور ہائیکورٹ کا احسن اقبال کو 30 مئی کو پیش ہونے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لاین) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو 30 مئی کو ہر صورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ احسن اقبال کہاں ہیں؟ جس پر وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ احسن اقبال سعودی عرب عمرے پر گئے ہیں۔ جسٹس عاطر محمود نے کہا کہ کیا احسن اقبال رات کو سوئے اور صبح اچانک عمرے پر چلے گئے؟۔ وزیر داخلہ کے وکیل نے کہا کہ احسن اقبال اگلی سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو 30 مئی کو ہر صورت عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے باعث وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور