بھارت رقم منتقلی کا معاملہ، نوازشریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا

بھارت رقم منتقلی کا معاملہ، نوازشریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا
بھارت رقم منتقلی کا معاملہ، نوازشریف نے چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھارت رقم کی منتقلی کے الزام پرچیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

نوازشریف نے قانونی نوٹس میں نیب الزامات کوقبل ازانتخابات دھاندلی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین نیب توہین آمیزپریس ریلیزپر 14 روزمیں معافی مانگیں اور14 روزمیں ایک ارب روپے ہرجانہ اداکریں۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب انگریزی اور اردو کے اخبارات میں باقاعدہ معافی شائع کرائیں،معافی نہ مانگنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر 4 اعشاریہ 9 ارب ڈالر بھارتی منتقلی کا الزام لگایا تھا جس پر ن لیگ کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور آج سابق وزیراعظم نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...