بھارتی لڑکی گیتا کیلئے 50 رشتے، 25 شارٹ لسٹ کرلئے گئے

بھارتی لڑکی گیتا کیلئے 50 رشتے، 25 شارٹ لسٹ کرلئے گئے
بھارتی لڑکی گیتا کیلئے 50 رشتے، 25 شارٹ لسٹ کرلئے گئے

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)پاکستان میں ایک عرصے تک ایدھی سنٹر میں مقیم رہنے کے بعد  بھارت جانے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کے لئے 50 رشتے آگئے،جن میں سے 25 کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق گیتا کے رشتے کے لئے فیس بک پر اشتہار دیا گیا تھا جس کے بعد 50افراد نے شادی کے لئے پیغامات بھیجے تھےاور بھارتی وزارت داخلہ نے جانچ پڑتال کے بعد گیتا کے لئے 25 رشتوں کو موزوں قرار دیا تھا۔بھارتی ضلع اندور میں پنچائت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نیہا مینا کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو گیتا کی ان لوگوں سے ملاقات کے لئے ہدایت کردی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مرضی سے رشتے کا انتخاب کرسکے۔

نیہا مینا کا کہنا ہے کہ گیتا کو اِن 25 افراد کے معلومات اور تصاویر دکھائی جائیں گی۔واضح رہے کہ بھارتی سماجی کارکن گیانیندرا پوروہیت نے 10اپریل کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں گیتا کے لئے 25 سال سے زائد عمر کے افراد سے رشتے طلب کیے تھے۔

مزید : بین الاقوامی