آج اہم دن ہے اس لئے پارلیمنٹ آیا ہوں،یاد نہیں آخری بار کب قومی اسمبلی آیا تھا،عمران خان

آج اہم دن ہے اس لئے پارلیمنٹ آیا ہوں،یاد نہیں آخری بار کب قومی اسمبلی آیا ...
آج اہم دن ہے اس لئے پارلیمنٹ آیا ہوں،یاد نہیں آخری بار کب قومی اسمبلی آیا تھا،عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج اہم دن ہے اس لئے پارلیمنٹ آیا ہوں،یادنہیں آخری بارکب قومی اسمبلی آیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام سے متعلق بل پیش کیا جائے گا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی فاٹا اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج اہم دن ہے اس لئے پارلیمنٹ آیا ہوں، یاد نہیں آخری بار کب قومی اسمبلی آیا تھا،انہوں نے کہا کہ حکومت ٹھیک سے پارلیمنٹ چلاتی توروزآتا،ارکان سے کہافاٹااصلاحات بل پیش ہوناہے،حاضری یقینی بنائیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ صاحب اچھی اپوزیشن کرتے اورفرینڈلی فائرنہ کرتے تو اسمبلی زیادہ آتا۔

”آپ آتے نہیں ہیں تواسمبلی ٹھیک کون کرےگا؟“صحافی کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اسمبلی مضبوط کرتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد