موت کی افواہ کے بعد سعودی ولی عہد کی ایک اور تازہ تصویر منظرعام پرآگئی

موت کی افواہ کے بعد سعودی ولی عہد کی ایک اور تازہ تصویر منظرعام پرآگئی
موت کی افواہ کے بعد سعودی ولی عہد کی ایک اور تازہ تصویر منظرعام پرآگئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے منظرعام سے غائب ہونے ، شاہی محل کے قریب ڈرون مارگرائے جانے اور فائرنگ کے بعد ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی ولی عہد مارے گئے ہیں تاہم یہ دعویٰ بے بنیاد نکلا اور مصر میں موجودگی کی وجہ سے وہ منظرعام سے غائب تھے، اب کی بار ان کی ایک اور تازہ تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔

سعودی ولی عہد کے ترجمان کی طرف سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری دوتصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ اقتصادی وترقیاتی امور کی کونسل کے اجلاس کی صدارت میں مصروف ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل موت کی جھوٹی خبروں کے بعد 18مئی کو جاری کی گئی، تصویرمیں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان مصرکے صدر، بحرین کے شاہ اور یو اے ای کے ولی عہد کے ساتھ موجود تھے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنماﺅں کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا