یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا،میں تو اس امتحان سے بھی گزرجاؤں گاانشاءاللہ پر اس روش سے جو نتیجہ نکلے گاوہ پھر سب کو بھگتنا ہوگا،نواز شریف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نوبت یہاں بھی آنی تھی کہ بیٹیوں کو مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے،میری بیٹی کا دور دور تک اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ،یہاں ایک باپ کے سامنے اس کی بیٹی مقدمہ بھگت رہی ہے۔جنہوں نے یہ اوچھی قسم کی روایت قائم کی ہے یہ سودا ان کو بھی مہنگا پڑے گا۔میں تو اس امتحان سے بھی گزرجاؤں گاانشاءاللہ پر اس روش سے جو نتیجہ نکلے گاوہ پھر سب کو بھگتنا ہوگا۔
احتساب عدالت میں مریم نواز کے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد شدید ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی یہ تصویرپیش کررہے ہیں کہ بچوں سمیت کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتاہے،ہم دنیا میں لافنگ اسٹاک بن گئے ہیں،جنہوں نے یہ فیصلے کیے ان سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں؟اس بے رحم کھیل میں آپ بیٹیوں تک کو ملوث کرکے ملزموں کے کٹہرے میں کھڑاکردیں اس سے زیادہ قابل مذمت عمل اور کون سا ہوسکتاہے؟یہ کیسا اصول ہے کہ انتقام کی آگ اتنی پھیلادی جائے کہ وہ انہیں بھی لپیٹ میں لے لے جن کا حکومتی امور سے تعلق نہ ہو۔ خداراایسے راستے نہ چنو جہاں سے کسی کی بھی واپسی ممکن نہ ہو،پاکستان بنانے کامقصد کوئی اور تھا ہم کسی اور سمت جارہے ہیں ہم نے 70سال سے خود اپنا مذاق بنایا ہوا ہے۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جس زمانے کایہ کیس ہے اس وقت مریم کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں تھا۔جنہوں نے یہ اوچھی قسم کی روایت قائم کی ہے یہ سودا ان کو بھی مہنگا پڑے گا۔ نوبت یہاں بھی آنی تھی کہ بیٹیوں کو مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے،یہاں ایک باپ کے سامنے اس کی بیٹی مقدمہ بھگت رہی ہے،میں تو اس امتحان سے بھی گزرجاؤں گاانشاءاللہ پر اس روش سے جو نتیجہ نکلے گاوہ پھر سب کو بھگتنا ہوگا۔