جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیرمشرف کو روکے رکھا: خواجہ سعد رفیق

جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیرمشرف کو روکے رکھا: خواجہ سعد رفیق
جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیرمشرف کو روکے رکھا: خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر تک مشرف کو روکے رکھا گیا ،ہم نے عمران خان کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا ہے تو اس کی سزا نہ دی جائے ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مشرف کا نام عدالت کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا جمہوریت میں جتنی جان تھی اتنی دیر تک مشرف کو روکے رکھا، جمہوریت کو کمزور کرنے میں عمران خان کی جماعت کا مرکزی کردار رہا ہے، کون امپائر کی آوازیں نکالتا اور پارلیمنٹ کو لعن طعن کرتا تھا، پارلیمنٹ کاجنگلہ توڑاگیا،پی ٹی وی پرقبضہ کرایاگیا اور عمران خان باآوازبلندطاہرالقادری کومبارکباددیتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم الیکشن میں جارہے ہیں جب نفرت پھیل رہی ہے کیونکہ نفرت کے جو بیج بوئے گئے آج وہ تناور درخت بن چکے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ایوان نے آپ کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا اور استعفے واپس کیے ، اگر آپ آج ایوان میں ہیں تو یہ ہماری مہربانی ہے اس کی سزا نہ دیں۔ ہم کسی کی نا اہلی کے حق میں نہیں ہیں باریاں سب نے دی ہیں اللہ نہ کرے کہ آپ کی بھی باری آئے سیاست سے نکالنے کا یہ طریقہ ختم ہونا چاہیے، اپنی غلطیاں اور خرابیاں دوسروں پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد