عوام کومزیددھوکانہیں دے سکتے، شہبازشریف کاسیاسی انجام قریب ہے:پرویزالہی

عوام کومزیددھوکانہیں دے سکتے، شہبازشریف کاسیاسی انجام قریب ہے:پرویزالہی
عوام کومزیددھوکانہیں دے سکتے، شہبازشریف کاسیاسی انجام قریب ہے:پرویزالہی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ق) کے رہنماچودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ ن لیگی قیادت نے پاکستان اورپنجاب کوقرضوں میں ڈبودیاہے،شہبازشریف کاسیاسی انجام قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق قصورسے چودھری عارف سندھوایڈووکیٹ،وکلاودیگرسیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت بھی اختیار کی۔اس موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہم ق لیگ میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت نے پاکستان اورپنجاب کوقرضوں میں ڈبودیا ہے۔ شہبازشریف نے ریسکیو 1122 اوردیگرادارے بھی بندکرنے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ اب عوام کومزیددھوکانہیں دے سکتے، ان کاسیاسی انجام قریب ہے۔

مزید : اہم خبریں /سیاست

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...