اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی
اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژنل بنچ نے پاکستان عوامی تحریک کی نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی اور سنگل بنچ کا فیصلہ برقراررکھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ اور میاں گل حسن پرمشتمل بنچ نے عوامی تحریک کے خرم نوازگنڈا پور کی نوازشریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب کوئی کیس زیرسماعت ہو تواس پر بات یا تبصرہ نہیں کیاجاسکتا،ڈویژن بنچ نے خرم نوازگنڈا پور کی درخواست خارج کردی اور سنگل بنچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد