جہیز کم لانے پر نئی نویلی دلہن پر تشدد‘ حمل ضائع ہو گیا

جہیز کم لانے پر نئی نویلی دلہن پر تشدد‘ حمل ضائع ہو گیا
جہیز کم لانے پر نئی نویلی دلہن پر تشدد‘ حمل ضائع ہو گیا

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) شوہر نے جہیز کم لانے اور میکے سے پیسے نہ منگوانے پر نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زخمی خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ راہوالی کے اکرام کی چار ماہ قبل رمشہ کے ساتھ شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے اور میکے سے پیسے نہ منگوانے پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا رہنا معمول بن گیا، اسی بات پر اکرام اور رمشہ کے مابین تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا تو طیش میں آنیوالے شوہر نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

ورثاءنے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر رمشہ کا یہ بھی الزام تھا کہ شوہر کے تشدد سے اسکا حمل بھی ضائع ہوچکا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ /جرم و انصاف

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...