پشاور میں ایک بار پھر آدم خور چوہے نکل آئے

پشاور میں ایک بار پھر آدم خور چوہے نکل آئے
پشاور میں ایک بار پھر آدم خور چوہے نکل آئے

پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں ایک بار پھر آدم خور چوہے نکل آئے جبکہ بلی کے سائز کے چوہے کے کاٹنے سے چھ ماہ کی بچی زخمی ہوگئی ،روزنامہ جنگ کے مطابق پشاور کے علاقے بلال ٹاﺅن میں چوہے کے کاٹنے سے چھ ماہ کی بچی حورین کا ہاتھ شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگوں میں خوف پایا گیا ۔

شہریوں کے مطابق پشاور کے اکثر علاقوں میں بلی کے سائز کے بڑے چوہوں کی بھر مار ہے ، ان خونخوار چوہوں کی موجودگی سے وہ پریشان ہیں جبکہ دوسری طرف متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خطرناک چوہوں کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی پشاور میں بڑے سائز کے چوہوں کی بہتات کی خبریں آئی تھیں جس پر حکومت نے مارنے والوں کیلئے انعام کا اعلان بھی کردیا تھا لیکن پھر  ان چوہوں سے متعلق خبریں آنا ختم ہوگئی تھیں ، اب ایسے وقت میں چوہے دوبارہ سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جب حکومت کی مدت ختم ہونے میں چند دن باقی ہیں اور نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت جاری ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...