لازوال محبت، شہید فوجی جوان کی ماں ذہنی توازن کھو جانے پر بھی بیٹے کی بورڈ پر تصویر دوپٹے سے صاف کرتی رہتی ہے
ملتان (ویب ڈیسک) بستی ملوک کے نواحی گاﺅں چک نمبر386 ڈبلیو بی میں شہید کی ماں نے پیار کی لازوال مثال قائم کر دی۔
کراچی آپریشن کے دوران پاک آرمی کے نوجوان نائیک کستور حسین کی شہادت پر شہید کی ماں اپنا ذہنی توازن کھونے کے باوجود اپنے لخت جگر کے تصویر اور بورڈ کو اپنے دوپٹے سے صاف کرتی رہتی ہے شہید بیٹے کے غم میں اپنے ہوش و ہواس کھونے والی ماں صرف اپنے بیٹے کی تصویر پہچانتی ہے۔
ماں دنیا کو بھول گئی لیکن اپنے بیٹے کو نہیں بھولی، ماں کی لازوال محبت دیکھ کر اہل علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہو جاتی ہے۔