جاتے جاتے چودھری نثار سے متعلق بات کریں گے؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے ایسا جواب دے دیا کہ سب دنگ رہ گئے

جاتے جاتے چودھری نثار سے متعلق بات کریں گے؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے ایسا ...
جاتے جاتے چودھری نثار سے متعلق بات کریں گے؟ صحافی کے سوال پر نوازشریف نے ایسا جواب دے دیا کہ سب دنگ رہ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مشرف کو میں نے نہیں ، عدالت نے جانے دیا،مشاہد حسین سید میرے بیانیے سے متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ جاتے جاتے چودھری نثار سے متعلق بات کریں گے؟جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ جاتے جاتے ایسے سوال نہیں پوچھتے۔

ایک اور سوال ”اسد درانی کی کتاب میں ہے کہ مشرف نے کارگل معاملے پرنواز شریف کواندھیرے میں رکھا؟ “کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ آہستہ آہستہ سب میرے موقف کی تائید کرینگے، آصف زرداری جانتے ہیں انکے ساتھ کونسی شخصیت آئی۔ان کا کہناتھا کہ بھارت رقم منتقلی کے الزامات پر چیئرمین نیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد