والد کی تقریر اور بھائیوں کے انٹرویوزمصدقہ نہیں ہیں،مریم نوازکا احتساب عدالت میں بیان

والد کی تقریر اور بھائیوں کے انٹرویوزمصدقہ نہیں ہیں،مریم نوازکا احتساب ...
والد کی تقریر اور بھائیوں کے انٹرویوزمصدقہ نہیں ہیں،مریم نوازکا احتساب عدالت میں بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نوازنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد کی تقریر اور بھائیوں کے انٹرویوزمصدقہ نہیں ہیں،بھائی کاانٹرویوبی بی سی کے بجائے یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈکیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے مریم نوازسے استفسار کیا کہ نیب کی طرف سے جاری نوٹس پرتحقیقات میں کیوں شامل نہیں ہوئے؟،اس پر مریم نوازنے کہا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں پیش ہوکراپنی صفائی دی تھی،عدالت نے نیب کوتحقیقات کے بجائے براہ راست ریفرنس دائرکرنے کاحکم دیا،ان کا کہناتھا کہ عدالت ریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کرچکی تھی توتحقیقات میں صفائی دینابے سودتھا،مریم نوازنے کہا کہ طلبی کا نوٹس محض آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف تھا،تفتیشی افسرنے نوٹس میں عدم پیشی کی صورت میں فیصلہ بھی سنا دیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ والد کی تقریر اور بھائیوں کے انٹرویوزمصدقہ نہیں ہیں،بھائی کاانٹرویوبی بی سی کے بجائے یوٹیوب سے ڈاو¿ن لوڈکیاگیاہے،مریم نوازنے کہا کہ تفتیشی نے کہا پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ صفائی میں کچھ نہیں،کیا قانون نیب کے تفتیشی افسر کو یہ فیصلہ سنانے کا اختیار دیتا ہے؟ان کا کہناتھا کہ نیب کے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے،نیب گواہ نے جے آئی ٹی رپورٹ حاصل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...