ملتان:سی ٹی ڈی نے کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردگرفتار کر لئے، بارودی مواداوراسلحہ بھی برآمد

ملتان:سی ٹی ڈی نے کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردگرفتار کر ...
ملتان:سی ٹی ڈی نے کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردگرفتار کر لئے، بارودی مواداوراسلحہ بھی برآمد

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان کے علاقے نواب پور میں کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردگرفتار کر لئے جن کے قبضے سے دستی بم،بارودی مواداوراسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعا ت ملنے پرملتان کے علاقے نواب پور میںکارروائی کی جس میں 3مبینہ دہشتگردمزمل،اکرم اورعبدالماجد کوگرفتارکر لیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم،بارودی مواداوراسلحہ بھی برآمدکیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردحساس تنصیبات اوراہم شخصیات کونشانہ بناناچاہتے تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...